بھٹکل:30/ دسمبر(ایس اؤنیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹکنالوجی بھٹکل کے شعبہ الکٹرانک اینڈ کمیونیکشن کے صدر پروفیسر ٹی ایم پی راج کمار کو جواہر لال نہرو ٹکنالوجی یونیورسٹی حیدرآباد نے ان کے تحقیقی مقالے پر ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی ) کی سند عطا کی گئی ۔
انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل کے شعبہ ای اینڈ سی میں1989میں بحیثیت لکچرر تقرر ہوئے راج کمار نے جے ایس ایس اے ٹی ای بنگلورو کے پرنسپال ڈاکٹر مرتنجیا وی لٹے کی گائیڈنس میں ’’Superimposed Diamond Search Based Wavelet Codec for Extraction of Redundancy in Image‘‘موضوع پر اپنا مقالہ حیدرآباد کی یونیورسٹی میں جمع کیا تھا۔ جنہیں 29نومبر 2017کو یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی ہے۔ پروفیسر راج کمار فی الحال کالج کے شعبہ ای اینڈ سی کے صدر کے طورپر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پروفیسر راج کمارنے اپنے موضوع پر تحقیق کرتےہوئے اب تک کل 5بین الاقوامی جرنل پیپر، 4بین الاقوامی کانفرنس پیپر اور 2قومی سطح کے کانفرنس میں اپنے مقالے پیش کئے ہیں۔ پی ایچ ڈی کی سند عطاہونے پر پروفیسر راج کمار کو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر سمیت عہدیدران ، اسٹاف،غیر تدریسی عملہ ، طلبا وغیرہ نے مبارکباد ی پیش کی ہے۔